جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہیار میں قومی یکجہتی علماء ومشائخ کنونشن کا انعقاد

جنگ جیت کر پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، علماء پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اعلامیہ

ٹنڈوالہیار ( سٹارنیوز) علماء کمیٹی ٹنڈوالہیار کی جانب سے گلشن فاروقی جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہیار میں قومی یکجہتی علماء ومشائخ کنونشن کا انعقاد کیا گیا ، کنونشن میں شیخ الحدیث مولانا نور محمد ، شیخ الحدیث مولانا شعیب کشمیری ، سنی رابطہ کونسل کے مولانا کاشف حنفی ، جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی امیر مولانا دوست محمد فاروقی ، حاجی اللہ بخش پتافی ، مولانا ہاشم بکیرو ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ﷺ کے ضلعی امیر مفتی ذوالفقار احمد ، تحریک لبیک کے ضلعی امیر مفتی عبدالجبار رضوی ، مولانا فیصل قائمی ، حافظ ناظم عطاری ، جماعت اہلحدیث کے ناظم مولانا ثاقب مصطفی ، مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر محمد یامین کشمیری ، مدرسہ مدینۃ العلوم کے مہتمم مفتی سید مجیب الرحمٰن ، جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہیار کے ناظم اعلی مولانا اصغر تھیبو ، پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالوحید رحمانی ، نقشبندی جماعت کے امیر مفتی عارف نقشبندی ، علماء کمیٹی کے مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عبدالحمید فاروقی ، رئیس دارالافتاء مفتی خالد نثار ، ثانی قاری حنیف ملتانی مولانا ظہور کشمیری سمیت علماء کرام و آئمہ کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی ،

علماء کمیٹی نے اعلان کیا کہ 5 اگست بروز منگل کو بعد نماز عشاء اقبال شادی ہال ٹنڈوالہیار میں علماء ، آئمہ و مشائخ کنونشن منعقد ہوگا ، یہ کنونشن علماء کے اتحاد میں سنگ میل ثابت ہوگا ، جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہیار کے کنونشن میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ حیات حیدری نے انجام دئیے ، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ پاکستان میں مسلح جدوجہد اور بغاوت کسی بھی صورت جائز نہیں ، پاکستانی فوج نے ہندوستان کو جنگ میں شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ، علماء کرام استحکام پاکستان کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، جنگ میں شکست کے بعد نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے ، مودی اور اس کے حواری پاکستان کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے زریعے گمراہ کرنا چاہتے ہیں ، قوم اپنے اتحاد اور اتفاق سے مودی کی سازشوں کو ناکام بنا دے ، پاکستان مودی اور RSS کے اکھنڈ بھارت کے خواب کے رستے میں رکاوٹ ہے ، پاکستان کو ہر صورت مضبوط کیا جائے ،

علماء کرام نے مزید کہا کہ انتہا پسندی اسلام اور پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے ، نوجوان طبقہ ایسے لوگوں سے دور رہے جو خود گمراہ ہوں ، آنے والی نسلوں کی بقاء اس میں ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے معاشرے کو بچایا جائے ، علماء کرام نے اسرائیل کے مظالم کی بھی سخت لفظوں میں مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے ، نیتن یاہو نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے خلاف امت متحد ہو جائے ،

اس موقع پر مولانا غلام نبی فاروقی ، مولانا یونس العزیزی ، مولانا طیب سموں ، حافظ ظہیر کشمیری ، مولانا عبدالحمید بزدار ، مولانا عبدالمالک جمالی ، مولانا ملک قاسم ، کلیم اللہ قائم خانی ، کونسلر سید موسیٰ شاہ ، صحافی عبدالحمید عباسی ، قاری عبداللہ راجپوت ، قاری شاہد بزدار ، مولانا جمیل احمد ، قاری فہیم سندھی ، مولانا سہیل نہڑی ، مولانا محسن عثمانی ، قاری غلام رسول ، قاری جنید سموں ، قاری عمر فاروق ، قاری عبداللہ مسرک ، قاری عابد دائی دانو ، قاری ملک ابراہیم ودیگر علماء و آئمہ کرام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے