سرگودھا:آر پی او محمد شہزاد آصف خان کا مثالی اقدام ، بھرتی کے منتظر امیدواران کے تقرری کی منظوری دے دی گئی
سرگودھا: (سٹارنیوز)انسپکٹر آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پنجاب پولیس میں بطورکنسٹیبل بھرتی کے لیے وہ امیدواران جب کے نام ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے تھے ان کی تقرری کے احکامات جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
✓اس سلسلہ میں خصوصی اجلاس آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سرگودھا ریجن کے تمام ڈی پی اوز ،ایس پی آر آئی پی محمد اظہر یعقوب، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فضل قادر، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسیٰ نے شرکت کی ۔
✓آر پی او نے تقرری بورڈ کی سفارشات پر سرگودھا ریجن کے 82 امیدواران جن میں سرگودھا 23 ،میانوالی 23 ، خوشاب 18 اور بھکر کے 18 امیدواران کے بھرتی کے احکامات جاری کرنے کی منظوری دی۔
✓اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ بھرتی کا یہ عمل میرٹ اور شفافیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا گیا ہے۔ بھرتی ہونے والے امیدوران کی وجہ سے کمی نفری کے مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا












