ٹوبہ ٹیک سنگھ: تیز رفتاری نے ایک اور جان لے لی، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ریسکیو زرائع کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع چک نمبر 388 ج ب کے قریب دو تیز رفتار کاریں آپس میں ریس لگاتے ہوئے ٹوبہ کی طرف آ رہی تھیں کہ اچانک ایک کار رانگ سائیڈ پر آ کر سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد انور ولد برکت علی، سکنہ چک نمبر 401 کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی جھنگ کی طرف جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے کے بعد کار میں سوار افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود شہریوں نے ان کی کوشش ناکام بنا دی اور کار ڈرائیور سمیت تمام لڑکوں کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس موقع پر مصروف کاروائی ہے