ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔معروف کاروباری خاندان کے نوجوان محمد نعیم انتقال کر گئے شہر بھر میں سوگ کی فضا

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری محمد اشرف (ولی ولاز والے) کے جواں سال صاحبزادے محمد نعیم بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ مرحوم معروف کاروباری شخصیات چوہدری زعیم اشرف (ولی اصیل شنواری ریسٹورنٹ والے) اور چوہدری رضوان اشرف (ولی سویٹس اینڈ بیکرز والے) کے چھوٹے بھائی تھے۔مرحوم کی وفات پر شہر کی کاروباری، سماجی اور سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے مرحوم کے گھر جا کر تعزیت کی اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔نماز جنازہ کے وقت اور مقام کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔