صحافی اور وکلاء معاشرے کے مظلوم طبقات کے حقوق کی بحالی کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے –
احمدپورسیال تحصیل بار اور میڈیا نمائندگان کا مشترکہ اعلامیہ

احمدپور سیال (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق احمدپورسیال و گڑھ مہاراجہ کے سینیئر صحافیوں ملک مجاہد عباس جواد ، شیخ محمد حسین ، شیخ فرحان اعجاز ، چوہدری غلام مصطفیٰ گجر ، فرحت عباس بھٹی ، ذیشان ظفر گوندل نے بندہء ناچیز کے ہمراہ تحصیل کچہری میں بار ایسوسی ایشن احمدپورسیال کا دورہِ کیا

جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ مہر علی زیب خان سیال نے سابق صدر بار ایڈووکیٹ علی مہدی خان سیال ، نائب صدر ملک منور حسین کھوکھر کے ہمراہ صحافتی وفد کا استقبال کیا

معزز وکلاء اور صحافیوں کی ملاقات کے دوران مختلف معاشرتی پہلوئوں پر گفتگو ہوئی ،
غلط فہمیاں دور ہوئیں اور آئندہ ایک دوسرے کیساتھ مل کر چلنے کا عزم کیا

اس دوران بار روم میں موجود معزز وکلاء نے علاقائی سطح پر مثبت صحافت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اور وکلاء معاشرے کے مظلوم طبقات کے حقوق کی بحالی کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے

اس موقع پر ایڈووکیٹ قاصد رضآ جوئیہ لیگل ایڈوائزر پریس کلب گڑھ مہاراجہ ، ایڈووکیٹ عمران سرور رانجھا ، ایڈووکیٹ شیخ مظہر سلیم ،ل، ایڈووکیٹ اورنگزیب علی خان سیال ، ایڈووکیٹ میاں مظفر علی جنجوعہ سمیت دیگر معزز وکلاء بھی موجود تھے
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808