سیالکوٹ۔ نامور صحافی نوید جٹ (پسرور) کی تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کے SHO اسد اللہ سے خصوصی ملاقات صحافت اور پولیس کے باہمی تعلق۔ عوامی مسائل۔ اور امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو۔

سیالکوٹ۔ (سٹارنیوز)پسرور سے تعلق رکھنے والے متحرک۔ باخبر اور ہر لمحہ سرگرم رہنے والے نامور صحافی نویدجٹ کی سیالکوٹ تھانہ کوتوالی میں فرض شناس۔ بہادر اور خوش اخلاق SHO اسد اللہ سے گفتگو ہوئی۔نوید جٹ صحافتی میدان میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔ جنہیں نہ صرف پسرور بلکہ ڈویژن گوجرانوالہ کے صحافتی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ان کی تحریریں روزانہ سب سے پہلے صحافتی گروپوں میں موصول ہوتی ہیں جو ان کی مستعدی اور پیشہ وارانہ لگن کا ثبوت ہیں۔SHO تھانہ کوتوالی اسد اللہ سے ملاقات کے دوران امن و امان کی صورت حال۔ جرائم کے خلاف جاری مہمات۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور صحافت و پولیس کے باہمی تعلقات پر کھل کر بات ہوئی۔SHO اسد اللہ نے بتایا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور تھانہ کوتوالی کی حدود میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پوری ٹیم دن رات متحرک ہے۔نوید جٹ نے SHO اسد اللہ کی کارکردگی۔ مہذب رویے اور عوامی رسائی کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پولیس افسران ہی عوام کا بھروسہ جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔SHO اسد اللہ نے بھی صحافیوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون ہی معاشرتی اصلاح اور جرائم کے خاتمے کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور آخر میں دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کے کردار کو سراہتے ہوئے مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔