ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہیڈ تریموں پر جامع فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی و اسسٹنٹ کمشنرز نے پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد سیلابی صورتحال میں دستیاب وسائل کی کارکردگی اور ان کے بروقت استعمال کو یقینی بنانا ہے۔۔۔
پی ڈی ایم اے، لائیو اسٹاک، محکمہ انہار، ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ایگریکلچر اور ہیلتھ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
تمام اداروں نے اپنے وسائل اور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے معلوماتی اسٹالز لگائے۔
ریسکیو ٹیم نے کشتی رانی، سکوبا ڈائیونگ، اور ڈوبنے والے افراد کو ریسکیو کرنے کی عملی مشق بھی کی۔
ایمرجنسی کمیونیکیشن نظام کی فعالیت کے لیے وائرلیس سسٹمز کے استعمال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ضلعی افسران نے ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کی تیاریوں کو اطمینان بخش قرار دیا۔
تمام اداروں کو باہمی رابطے کو مزید بہتر بنانا ہوگا تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔ضلعی افسران












