ونجاری میں لیاقت مارکیٹ کےقریب موٹرسائیکل کے حادثےسےتیسری جماعت کاطالب علم عطاءاللہ شدید زخمی۔ماضی میں بھی تیز رفتار گاڑیوں کی وجہ سےحادثات پیش آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ،بوقت دوپہرکمرمشانی۔ونجاری روڈ پر لیاقت مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل تیسری جماعت کے طالب علم عطاءاللہ ولدیوسف سےٹکرا گیا،جس کی وجہ سےبچہ گر کر شدید زخمی ہو گیا۔بچے کو سخت چوٹیں آئیں،جس کی وجہ سےاس کو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔زخمی ہونےوالےبچے کاتعلق گلاخیل سےہےاورگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول گلاخیل کاطالب علم ہے۔واضح رہے کہ اکثر اوقات موٹر سائیکل اور ہیوی گاڑیاں تیز رفتاری سےونجاری کے مین اڈے پر گزرتی رہتی ہیں۔آبادی والی جگہوں پرتیز رفتار سے گزرنا ویسے بھی ممنوع ہے۔ونجاری کی حدود میں گاڑیوں کی تیز رفتاری کی وجہ سےماضی میں بھی کئی حادثات پیش آچکے ہیں۔اہلیان علاقہ حادثوں کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔عوامی حلقوں نےارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتارگاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،تاکہ حادثات سےبچاجاسکے۔اہل علاقہ خودبھی کرداراداکرکے تیز رفتارموٹر سائیکل اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کوسمجھانے کی کوشش کریں۔ونجاری اڈا پراکثر اوقات عوامی رش ہوتا ہےنیز بیسک ہیلتھ یونٹ ونجاری بھی اڈے کے قریب ہی موجود ہےاور مسجد بھی مین اڈے پر موجود ہے،ان وجوہات کی وجہ سےحادثے پیش آسکتے ہیں جن سے جانی اور مالی نقصان ہو سکتا ہے۔