احمد پور سیال: محرم الحرام کے انتظامات کے لیے اہم اجلاس، امن کمیٹی، لائسنس داران و تاجران سے مشاورت

احمد پور سیال (سٹارنیوز)محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تحصیل احمد پور سیال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران، امن کمیٹی کے اراکین، لائسنس داران، اور مجالس و جلوس انتظامیہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، جلوسوں کے روٹس، سیکورٹی اقدامات، اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے واضح کیا کہ مجالس اور جلوسوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا جبکہ کسی بھی قسم کی شر انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر امتیاز محسن نے انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ محرم الحرام پرامن ماحول میں گزارا جا سکے