قائد کراچی علامہ رب نواز حنفی کی کمشنر کراچی سے ملاقات

صدراہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن علامہ رب نواز حنفی صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ کمشنر کراچی سے ملاقات کی۔ وفد میں شاہین اہلسنت جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمد حنفی، سینئر نائب صدر مولانا محی الدین شاہ الحسینی، اور محترم عاقب خان سواتی بھی شامل تھے۔

*ملاقات میں یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروقؓ کے موقع پر منعقد ہونے والے مدحِ صحابہؓ جلوس کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی*

اس موقع پر سیکورٹی انتظامات، جلوس کے روٹ کی ترتیب، صفائی ستھرائی، اور روشنی کے انتظامات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

*قائد کراچی علامہ رب نواز حنفی صاحب نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ جلوس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ اس عظیم موقع پر عوام کو کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو*

کمشنر کراچی نے جلوس کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ترجمان اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن