سرگودھا آر پی او محمد شہزاد آصف خان ، کمشنر ملک جہانزیب اعوان ، ڈی پی او محمد صہیب اشرف اور ڈی سی محمد وسیم کا مرکزی امام بارگاہ بھلوال کا دورہ

سرگودھا (سٹارنیوز)آر پی او محمد شہزاد آصف خان ، کمشنر ملک جہانزیب اعوان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف اور ڈپٹی کمشنر محمد وسیم کا محرم الحرام کے پیشِ نظر مرکزی امام بارگاہ بھلوال کا دورہ کیا۔
✓سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انتطامیہ سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام پہنچایا ۔
✓ اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے پولیس تمام اداروں اور جلوس مجالس انتظامیہ کے ساتھ مل کر قیام امن کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا