بھلوال ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹیوں بھلوال اور بھیرہ کا مشترکہ اجلاس بھلوال کے مقامی ہال میں منعقد ہوا

بھلوال (سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹیوں بھلوال اور بھیرہ کا مشترکہ اجلاس بھلوال کے مقامی ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل ، اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشرت طاہرہ ، پولیس افسران، تحصیل سطح پر موجود علما کرام، تاجر تنظیموں، بلدیاتی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے واضح کیا کہ تمام مکاتب فکر کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون سے ہی ہم پرامن فضا قائم رکھ سکتے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، وال چاکنگ، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی اشاعت، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور وقت کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا ۓ گی۔۔۔(روزنامہ الجلال )