مظفرگڑھ، تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کی بڑی کاروائیاں، 06 لاکھ 80 ہزار روپے اور 01 عدد اوریجنل موٹرسائیکل مالیتی 01 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد
مظفر گڑھ (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 06 لاکھ 80 ہزار روپے ریکور کر کے مدعیان مقدمات کو تھانے بلا کر ان کے حوالے کر دیے اور مزید کارروائی میں 01 عدد اوریجنل موٹرسائیکل مالیتی 01 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیا مدعیان مقدمات کا ڈی ایس پی سٹی کوٹ اور ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور عوام کے تحفظ اور جان و مال کی حفاظت اوالین ترجیح ہے۔












