سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب عامر ندیم سندھو کی رجانہ آمد، ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر میں فاتحہ خوانی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اور ممتاز سیاسی شخصیت عامر ندیم سندھو نے رجانہ کا دورہ کیا اور ایکسپریس میڈیا گروپ رجانہ کے دفتر میں کنور محمد عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کنور محمد عمران خان کے والد محترم صوبیدار (ر) حاجی محمد صادق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر رجانہ پریس کلب رجسٹرڈ کے چیئرمین طارق محمود چوہدری، فیصل بشیر اور دیگر صحافی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ عامر ندیم سندھو نے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم صوبیدار حاجی محمد صادق کی دینی، قومی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی سادگی، دیانتداری اور خدمت خلق کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ کنور محمد عمران خان اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔












