تحریکِ منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ A کا اجلاس برائے تنظیمِ نو منعقد
سیالکوٹ(
: سٹارنیوز)تحریکِ منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ A کے زیرِ اہتمام تنظیمِ نو کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی و ضلعی قائدین اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کی، جنہوں نے تنظیم نو کے مراحل اور اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری کوآرڈینیشن قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ ثناء اللہ ربانی، علامہ حاجی محمد شمیم، راشد محمود باجوہ، علامہ خلیل احمد نورانی جماعتی، صباحت علی ایڈووکیٹ اور علامہ یاسر عرفات وٹو نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع، تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے تنظیمی معاملات میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر قومی و ملی فلاح کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔












