مخدوم پور اور نواحی علاقہ جات میں واقع بی آئی ایس پی ڈیوائسز مالکان کی جانب سے لوٹ مار جاری

مخدوم پور (سٹارنیوز)مخدوم پور اور نواحی علاقہ جات میں واقع بی آئی ایس پی ڈیوائسز مالکان کی جانب سے لوٹ مار جاری مخدوم پور سٹی اور نواحی علاقہ ریلوے اسٹیشن مخدوم پور میں واقع بی آئی ایس پی ڈیوائسز مالکان نے اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعہ فی خاتون ایک ہزار روپے وصول کررہے ہیں اور ان کو مخصوص پرچیاں کاٹ کر دی جاتی ہے جبکہ بغیر پرچی رقم لینے والی خاتون کو ذلیل و رسواء کرنا معمول کی بات ہے تو دوسری طرف ایسی خواتین جنہوں نے کسی وجہ سے اپنی پچھلی قسط وصول نہ کی تھی اور ان کے بچوں کا وظیفہ بھی آیا ہوا ہوں ان سے یہ ڈیوائس مالکان مزید رقم کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں خواتین نے اس امر پر احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ ساجد محمود راؤ نمائندہ اوصاف میڈیا ہاؤس مخدوم پور صدر رانا علی حسن