احمدپورسیال میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس شبیہ تعزیہ علم پاک و ذوالجناح جھولہ پاک اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امامیہ قبرستان پہنچ کر پر امن اختتام پذیر ہو گیا


اس موقع پر عزاداروں نے نوحہ خوانی ، زنجیر زنی ، سر پر چھریوں کا ماتم کیا
میو چوک میں خطاب کرتے ہوئے علامہ ندیم حیدر عابدی نے فلسفہ شہادت امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کرتے ہوئے شہداء کربلا اور ان کے جانثاروں کی دین اسلام کے لیے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا
ممبر ضلعی امن کمیٹی محمد سعید خان سیال نے عشرہ محرم الحرام میں بہتر انتظامات پر تحصیل و ضلعی انتظامیہ ، پولیس , رینجر پاک فوج سمیت سیکورٹی فورسز کے جوانوں سے اظہار تشکر کیا
انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کے انعقاد پر کسی قسم کی پابندی نہ لگائی جائے
ممبر ضلعی امن کمیٹی محمد سعید خان سیال نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے ملت جعفریہ نے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا
مگر احمدپورسیال میں پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ سخت ایس او پیز کی وجہ سے امام بارگاہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجلسِ عزاء نہیں ہو سکی اس لیے ہمارا حکومت پنجاب اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے پر زور مطالبہ ہے کہ امام بارگاہ کی چار دیواری کے آئندہ اس قسم کی قدغن نہ لگائی جائے
اسکے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہے وقت مقررہ پر امامیہ قبرستان احمدپورسیال میں اختتام پذیر ہو گیا
سابق جنرل سیکریٹری مدرسہ جامعۃ الغدیر مہر آحمد سعید خان سیال کے فرزند محمد سعید سیال نے خطاب کرتے ہوئے تمام سیکورٹی و انتظامی اداروں کا شکریہ ادا کیا
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808+=5@1