شورکوٹ کے معروف صحافی رائے ایاز اکبر کو محرم الحرام کے دوران قیامِ امن میں مثالی کردار پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا
شورکوٹ ( سٹارنیوز)الحرام 2025 کے دوران شورکوٹ اور ضلع جھنگ میں قیامِ امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کرنے پر ضلعی امن کمیٹی کے متحرک رکن اور جنگ و جیو نیوز شورکوٹ کے نمائندہ رائے ایاز اکبر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ (ر) کیپٹن بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ایک پروقار تقریب کے دوران اسلم مارکی چنیوٹ روڈ جھنگ میں پیش کیا، جس میں مختلف حساس اداروں کے افسران، امن کمیٹی کے ارکان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ رائے ایاز اکبر نے ہمیشہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی روایت کو زندہ رکھا، جس پر انہیں ضلعی سطح پر سراہا گیا۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے دیگر اراکین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں ضلعی قیادت نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Rai Ayaz Akbar DC_Jhang Commissioner Faisalabad













