کنور عمران خان کا دفتر ستھرا پنجاب کا دورہ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ مینجنگ آفیسر میاں زاہد شبیر سے ملاقات
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انورسے)پریس کلب رجانہ کے جنرل سیکرٹری اور روزنامہ ایکسپریس نیوز کے نمائندہ سینئر صحافی کنور عمران خان نے گزشتہ روز ستھرا پنجاب کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ مینجنگ آفیسر میاں زاہد شبیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں ضلع بھر میں جاری صفائی و ستھرائی کے اقدامات اور عوامی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کنور عمران خان نے میاں زاہد شبیر کی قیادت میں صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور بلدیاتی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے میاں زاہد شبیر کو ضلع بھر میں صفائی کے حوالے سے نمایاں کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسی جذبے سے کام کرتے رہیں گے۔اس موقع پر میاں زاہد شبیر نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور اس سلسلے میں شہریوں کا تعاون بھی نہایت اہم ہے۔*













