کمالیہ میں ہاشمی انٹرنیشنل لسنر کلب پاکستان گلاسگو (یوکے) کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ ریڈیو لسنر میلہ مختار پیلس کمالیہ میں منعقد ہوا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) کمالیہ میں ہاشمی انٹرنیشنل لسنر کلب پاکستان گلاسگو (یوکے) کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ ریڈیو لسنر میلہ مختار پیلس کمالیہ میں منعقد ہوا، جس میں ریڈیو سے محبت رکھنے والے سامعین، کاروباری، سماجی اور ادبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی بانی و چیئرمین ہاشمی انٹرنیشنل لسنر کلب پاکستان گلاسگو (یوکے) اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر کے چھوٹے بھائی، وائس چیئرمین پنجاب نیشنل پیس کونسل پاکستان حافظ تنویر ناصر گجر تھے، جنہوں نے اپنی خصوصی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ تنویر ناصر گجر نے کہا کہ ریڈیو لسنرز کی یہی انفرادیت ہے کہ وہ آج بھی آواز کے اُس طویل سفر کے ساتھی ہیں، جو ایک صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اپنی دلکشی اور افادیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں بھی ریڈیو سامعین کی محبت اور لگاؤ قابلِ تحسین ہے۔ریڈیو لسنر میلے میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سامعین، بزنس کمیونٹی، معززینِ شہر اور دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے اس اقدام کو سراہا۔آخر میں منتظمین کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تقریب کے انتظامات ایڈمن چوہدری ہاؤس میڈیا سیل پی پی 123 کی جانب سے کیے گئے تھے، جنہیں شرکاء نے بھرپور سراہا۔*













