فرینڈز گروپ، فائیو سٹار گروپ اور سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں طلحہ مشتاق کی زیر صدارت ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انورسے)فرینڈز گروپ، فائیو سٹار گروپ اور سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں طلحہ مشتاق کی زیر صدارت ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پنجاب بار کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیٹ سے آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنا تھا۔اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ آنے والے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں چوہدری احتشام انور رائے ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت، سپورٹ اور ووٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ شرکاء نے چوہدری احتشام انور کی پیشہ ورانہ قابلیت، وکلاء برادری کیلئے خدمات اور ان کے مثبت رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس عہدے کے لیے ایک باصلاحیت اور موزوں امیدوار ہیں۔میاں طلحہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور بار ایسوسی ایشن کی مضبوطی کیلئے ہمیں ایک مضبوط اور دیانتدار نمائندے کا انتخاب کرنا ہوگا، اور چوہدری احتشام انور رائے ان تمام اوصاف پر پورا اترتے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے یک زبان ہو کر چوہدری احتشام انور رائے ایڈووکیٹ کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔*