تھرچک:اپنے وعدے وفا کرو،نالہ گھبیر تھرچک پل بناؤ تحریک زور پکڑ گئی،عوام سراپا احتجاج
عوامی نمائندے تھرچک سے سوتیلا رویہ بند کریں،کیا ترقی ہمارا حق نہیں۔۔۔؟ بلال احمد معاویہ اعوان

تھرچک:(سٹاف رپورٹ ) 11 اگست بروز سوموار شام ساڑھے پانچ بجے تھرچک میں نوجوانوں کی جانب سے ایک علاقائی اکٹھ کیا گیا جس میں علاقہ تھرچک،نگری اور اس کی ملحقہ آبادیوں بشمول ڈھوک پنڈی،ڈھوک ماڑی،ڈھوک قریشی ڈھوک لہڑی،علی پور سے نوجوانوں نے خصوصی طور پر بھرپور شرکت کی۔تفصیلات کے اس اکٹھ کا مقصد یہ تھا کہ علاقہ تھرچک جو دہائیوں سے پسماندگی کا شکار ہے اس سے الیکشن سے قبل جو وعدے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے۔جن میں سر فہرست نالہ گھبیر پہ پل کی تعمیر اور کارپٹ روڈ ہے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف کالم نگار مرکزی راہ نما اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان بلال احمد معاویہ اعوان،حافظ محمد یونس،مولانا شاہد شاہ،حافظ احمد علی،عظمت بلال،حافظ احسن،عابد اعوان نگری، قاضی آصف اور نثار احمد نے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ ہمارے حقوق ہمیں ادا کیے جائیں۔ واضح رہے علاقہ تھرچک میں نہ روڈ سلامت ہیں نہ ہی ہائی سکول کی سہولت،نہ بچیوں کی تعلیم اور نہ ہی علاج معالجے کی سہولیات۔اس دور جدید میں بھی نہ تعلیم ہے نہ صحت جیسی بنیاد سہولیات میسر ہیں۔
اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں یہ طے پایا کہ ہمارا ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ ہے کہ پل اور روڈ کی تعمیر فوراً عمل میں لائی جائے۔ بصورت دیگر ہمارا اگلا اجلاس نالہ گھبیر اس کے بعد اگلا اکٹھ ایم این اے، ایم پی اے ہاؤسز کے سامنے یا کلرکہار چوک پہ ہوگا۔ ہم ہر اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مزید یہ کہ اگر اس پانچ سالہ دور حکومت میں بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آئندہ الیکشن میں اپنے مراسم استعمال کرتے ہوئے بائیکاٹ کی تحریک نہ صرف تھرچک بلکہ پوری یونین کونسل سمیت تحصیل اور ضلع لیول پر چلائی جائے گی۔
#بلال_احمد_معاویہ_اعوان #اذان_حق #trend