سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اور شہر کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت میاں شہزاد احمد نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی دعا گو ہے۔ آزاد وطن ہمارے بزرگوں اور شیر جوانوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اور شہر کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت میاں شہزاد احمد نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی دعا گو ہے۔ آزاد وطن ہمارے بزرگوں اور شیر جوانوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔ یومِ آزادی ہمیں حصولِ پاکستان کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اس عہد کو تازہ کرنا ہے کہ ہر پاکستانی اپنی بساط کے مطابق ملک کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ میاں شہزاد احمد نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور وطنِ عزیز کا ہر ادارہ اپنی محنت، لگن اور خدمت کے جذبے سے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار اور عزت کو مزید بلند کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سربلندی دراصل پاکستانی عوام کی سربلندی ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے نوجوان نسل کو سب سے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے، جسے علم، مہارت اور مثبت سوچ کے ذریعے ملک کی عزت و وقار اور ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے۔*