چوہدری محمد تقی کی ٹرانسفر اور اعزازی عشائیہ
چونڈہ (۔سٹارنیوز)چوہدری محمد تقی کی نادرا آفس چونڈہ سے پسرور ٹرانسفر عمل میں آئی۔
چونڈہ نادرا آفس کے برانچ مینجر بختیار بٹ، عظیم انصاری، یاسردھاریوال ، زیشان خالد ، نسیم بٹ اور محمد ندیم ، کالم نویس زبیر احمد صدیقی ،سلال امجد ، احمد بلال ،مدثر بھائی ودیگر احباب نے ان کی تقریبا ساڑھے تین سال بہترین خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 🌹
ان لمحات کو یادگار بنانے کے لیے چوہدری محمد تقی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں احباب نے بھرپور شرکت کی۔
رپورٹ زبیر احمد صدیقی
CM News 0300-592-5050













