تحصیل احمد پور سیال: بند بناؤ تحریک کے چیئرمین وارث سدھانہ کی قیادت میں عوامی جدوجہد
احمدپورسیال(سٹارنیوز )تحصیل احمد پور سیال میں بند بناؤ تحریک کے چیئرمین وارث سدھانہ عوامی خدمت اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ وارث سدھانہ دن رات تحصیل کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ دیہات میں بندوں کی تعمیر اور مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے وارث سدھانہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی یہ تحریک علاقے کے کسانوں، مزدوروں اور سیلاب متاثرین کے لیے امید کی کرن ہے۔ وارث سدھانہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بندوں کی مضبوطی اور تحصیل احمد پور سیال کے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔












