ابکا(Abka) ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب گڑھ مہاراجہ میں سیلاب سیلاب سے متاثری خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
گڑھ مہاراجہ(سٹارنیوز)سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں ابکا ویلفئیر آرگنائیزیشن کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔ میڈم کنول سعید صاحبہ، سی او ابکا ویلفئیر آرگنائزیشن اور افتخار خان بلوچ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 130 ضلع جھنگ، مرکزی ممبر جنرل کونسل مسلم لیگ (ن) پاکستان اور ڈسٹرکٹ ممبر کنوینئر کمیٹی ضلع جھنگ نے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا اور متاثرہ خاندانوں کے حوصلے بلند کیے۔اس موقع پر میڈم کنول سعید نے کہا کہ سیلاب زدگان کی خدمت انسانیت کا فریضہ ہے اور ابکا ویلفئیر آرگنائزیشن ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
محمد جواد نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے سے ہی دل کو سکون ملتا ہے۔افتخار خان بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہم ابکا ویلفئیر آرگنائزیشن کے شکر گزار ہیں۔مزید برآں، ملک غلام جیلانی، وائس چیئرمین پنجاب امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب و ضلعی صدر جماعت صالحین پاکستان ضلع جھنگ نے ابکا ویلفئیر آرگنائزیشن کی کاوشوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ اس موقع پر سردار محمد عارف کشمیری، جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ اور سید خضر عباس شاہ بھی موجود تھے۔











