سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھیں گے۔سیدعلی معاویہ شاہ۔ سیلاب زدگان کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتےہیں۔ممتازفاروقی۔ قاہد اہل سنت مولانا محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر صوبائی رہنما سید علی معاویہ شاہ قاہد تحصیل مولانا ممتاز فاروقی نے متاثرین سیلاب میں 60 سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا
گڑھ مہاراجہ ( سٹارنیوز) سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال نے قاہد اہل سنت مولانا محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر صوبائی رہنما سید علی معاویہ شاہ قاہد تحصیل مولانا ممتاز فاروقی نے ہمراہ تحصیل ذمہ داران کے گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقے موضع محمود شاہ ماسٹر مشتاق احمد چڈھیر کی نگرانی میں 60 سے زائد افراد میں راشن مچھر دانیاں و دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں اس موقع صدر سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال مولانا ممتاز فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انشاءاللہ متاثرین سیلاب کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے ان نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی میں بھرپور حصہ لیں۔












