ٹیوشن پڑھنے کیلئے جانے والے 5 بچوں سے بداخلاقی اور ان پر تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا
شورکوٹ کے شہری سی سی ڈی سے اپیل کرتے ہیں وہ ان سفاک ملزمان کو ایسا سبق سکھائیں کہ آئندہ کسی کی بھی ہمت ناں ہو کہ وہ بچوں کے ساتھ ایسی حرکات کر سکیں

شورکوٹ (سٹارنیوز)پانچ بچوں سے بداخلاقی اور تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مہر واصف علی خان نول نے پولیس ملازمین پر مشتمل اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا مقدمہ تھانہ شورکوٹ سٹی میں متاثرہ بچے کے والد محمد یاسین کی مدعیت میں درج کیا گیا مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے بیٹے سمیت دیگر پانچ بچوں کو ورغلا کر گھر لے جا کر قید کیا بچوں پر تشدد کے علاوہ بال کاٹے اور نازیبا حرکات کروائی گئیں، تلاش کے دوران بچوں کو ملزمان کے گھر سے برآمد کیا گیا، تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کو اطلاع دینے پر فوری طور پر چھاپہ مارا گیا اور تین ملزمان موقع سے گرفتار کر لیے گئے

شورکوٹ کے شہری سی سی ڈی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان سفاک ملزمان کو ایسا سبق سکھاییں کہ آئندہ کسی کی بھی ہمت ناں ہو کہ وہ بچوں کے ساتھ ایسی حرکات کر سکیں