قابل، فرض شناس اور محنتی افسر چوہدری توصیف الرحمن گجر میونسپل آفیسر ریگولیشن گوجرہ سے ٹرانسفر ہو کر بطور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تحصیل بھیرہ، ضلع سرگودھا تعینات کر دیے گئے ہیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)قابل، فرض شناس اور محنتی افسر چوہدری توصیف الرحمن گجر میونسپل آفیسر ریگولیشن گوجرہ سے ٹرانسفر ہو کر بطور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تحصیل بھیرہ، ضلع سرگودھا تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ان کی تعیناتی پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری توصیف الرحمن گجر نے ہمیشہ ایمانداری، محنت اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔گوجرہ میں بطور میونسپل آفیسر ریگولیشن خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری، عوامی سہولتوں کی فراہمی اور شہری مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی شب و روز محنت اور بہتر حکمت عملی سے شہر میں مثالی بہتری آئی، جس پر شہری آج بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کے قریبی دوستوں اور ساتھی افسران نے کہا ہے کہ چوہدری توصیف الرحمن گجر نہ صرف ایک قابل اور فرض شناس افسر ہیں بلکہ ایک خوش اخلاق، ملنسار اور نیک دل شخصیت بھی ہیں۔ ان کا ہر وقت عوام کے لیے دروازہ کھلا رہتا ہے اور وہ شہریوں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ان کی نئی تعیناتی علاقے کے عوام کے لیے یقیناً خوش آئند ثابت ہوگی۔ادھر چاہنے والوں اور معززین علاقہ نے اس اہم تعیناتی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داری بہترین انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور مزید کامیابیاں عطا کرے۔ آمین۔*













