ٹوبہ ٹیک سنگھ 308گ ب اتفاق فٹبال کلب کے زیر اہتمام پہلا عظیم الشان ڈے اینڈ نائٹ دیہاتی فٹبال ٹورنامنٹ 2025ء نواحی چک نمبر 308گ ب میں شاندار طریقے سے منعقد ہوا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) ٹوبہ ٹیک سنگھ 308گ ب اتفاق فٹبال کلب کے زیر اہتمام پہلا عظیم الشان ڈے اینڈ نائٹ دیہاتی فٹبال ٹورنامنٹ 2025ء نواحی چک نمبر 308گ ب میں شاندار طریقے سے منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھیلوں کے فروغ کے جذبے کو سراہا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق صدر مرکزی انجمن تاجران اور شہر کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت حاجی عامر حنیف تھے جبکہ ان کے صاحبزادے اور معروف نوجوان قیادت میاں سعد بن عامر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور دیہاتوں میں ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کھیلوں کے فروغ اور نئی ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وہ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔فائنل میچ میں اتفاق فٹبال کلب 308گ ب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ یونائیٹڈ فٹبال کلب رنر اپ قرار پایا۔ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد ارسلان کے حصے میں آیا جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی حاجی عامر حنیف اور میاں سعد بن عامر نے فاتح ٹیم کو شاندار ونر ٹرافی، رنر اپ ٹیم کو رنر اپ کپ جبکہ نمایاں کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات اور شیلڈز پیش کیں تقریب میں مقامی معززین، کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔*