پریس کانفرنس چوہدری رضوان احمد امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی ہر حد تک جائے گی،حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیلاب سے متاثر کسانوں کے بجلی کے بل اور اسکول فیس ایک سال کے لیے معاف کی جائے، بلاسود قرضے اور سستی کھاد فراہم کی جائےامیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد اور امیر جماعت اسلامی اوکاڑہ سٹی سلمان اظہر شیخ کی پریس کانفرنس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد اور امیر جماعت اسلامی اوکاڑہ سٹی سلمان اظہر شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اس وقت امتِ مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دو سال سے جاری محاصرے اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی ظلم کے باوجود فلسطینی عوام نے اپنی قربانیوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ طاقت کا اصل سرچشمہ اللہ کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو سال میں ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی گئی، ایک ہزار ڈاکٹر شہید ہوئے، طبی سہولیات تباہ ہو گئیں، نوے فیصد تعلیمی ادارے مٹی کا ڈھیر بنا دیے گئے۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے دباؤ میں آ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی کوشش نہ کی جائے، ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کی باتیں چھوڑ کر فلسطین کے حق میں دوٹوک مؤقف اختیار کیا جائے۔ اگر حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی ہر حد تک جائے گی۔چوہدری رضوان احمد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔جماعت اسلامی یکم سے 7 اکتوبر تک ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی اور اس دوران جلسے، جلوس اور اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ملکی مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان بچاؤ، ملک بچاؤ تحریک کے تحت پبجاب بھر میں روڈ کارواں نکالا جائے گا۔ کسانوں کے لیے بجلی کے بل اور اسکول کی فیس ایک سال کے لیے معاف کی جائے، قرضے بلاسود دیے جائیں اور کھاد سستی فراہم کی جائے تاکہ زراعت کو سہارا مل سکے۔امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ دو سال سے محاصرے میں ہے جہاں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی ظلم جاری ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ستر ہزار جانوں کی قربانی اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے باوجود فلسطینی عوام ڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی ہر حد تک جائے گی۔ یکم تا 7 اکتوبر ہفتہ یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔ملکی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کسان بچاؤ، ملک بچاؤ تحریک کے تحت دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں 25اکتوبر کو جلسہ ہوگا اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن شامل ہونگے۔حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے بجلی کے بل اور اسکول فیس ایک سال کے لیے معاف کی جائے، بلاسود قرضے اور سستی کھاد فراہم کی جائے۔
پریس کانفرنس چوہدری رضوان احمد امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ
241













