فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر سیف الرحمان بھٹی نے اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ آئندہ پنجاب بار کونسل کی سیٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیدوار چوہدری احتشام انور رائے ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر سیف الرحمان بھٹی نے اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ آئندہ پنجاب بار کونسل کی سیٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیدوار چوہدری احتشام انور رائے ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چوہدری احتشام انور رائے ایڈووکیٹ وکلاء برادری کے ایک قابل، ایماندار اور متحرک رہنما ہیں جن کی کامیابی نہ صرف وکلاء برادری بلکہ ضلع بھر کے عوام کے لئے خوش آئند ثابت ہوگی۔سیف الرحمان بھٹی نے مزید کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور جدوجہد کریں گے تاکہ چوہدری احتشام انور رائے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں۔انہوں نے ان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب چوہدری احتشام انور رائے ایڈووکیٹ نے فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر سیف الرحمان بھٹی اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے اظہار حمایت پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتماد ان کے لئے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہےانہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور ان کے وقار کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔*













