احمدپورسیال میں اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب 30 اکتوبو کو ہوگی۔ظفراقبال باجوہ۔چالیس جوڑوں کی شادیوں کے لیے فائلیں مکمل وصول ہو چکی ہیں۔رضوان قدیرچیمہ، گھر گھر جا کر تصدیقی عمل چار اکتوبر تک جاری رہے گا، خالد رانا

گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی)احمدپورسیال میں اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب 30 اکتوبو کو ہوگی۔ظفراقبال باجوہ۔چالیس جوڑوں کی شادیوں کے لیے فائلیں مکمل وصول ہو چکی ہیں۔رضوان قدیرچیمہ، گھر گھر جا کر تصدیقی عمل چار اکتوبر تک جاری رہے گا، خالد رانا، تفصیلات کےمطابق للہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب کے سلسلے میں اب تک اسی گھرانوں کی طرف سے فارم اور فائلیں موصول ہوئی ہیں۔ دلہنوں کے لیے جہیز کی خریداری کاسلسلہ بھی جاری ہے۔للہ فاونڈیشن کی ٹیم شبانہ روز خدمات میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے پانچ اکتوبر بروزاتوار دفترباجوہ ٹریڈرز گڑھ موڑ پر اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اب تک پچاس فائلوں کا تصدیقی عمل مکمل کیا جا چکا ہے