تمام اساتذہ کو ٹیچر ڈے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں استاد کی عظمت لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی استاد وہ عظیم ہستی ہے جو انسان کو جہالت سے نکال کر علم و ہنر کی روشنی عطا کرتا ہے.شیخ امتیازاحمدرحمانی

گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی) تمام اساتذہ کو ٹیچر ڈے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں استاد کی عظمت لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی استاد وہ عظیم ہستی ہے جو انسان کو جہالت سے نکال کر علم و ہنر کی روشنی عطا کرتا ہے۔ ماں باپ کے بعد اگرکسی کا سب سے بڑا حق ہے تو وہ استاد کا ہے۔ استاد ہی وہ چراغ ہے جو دوسروں کے لیے روشنی بن کر خود جلتا ہے استادوں نے نہ صرف کتابوں کا علم دیا بلکہ زندگی گزارنے کا ڈھنگ، اخلاق و کردار کی خوبصورتی اور انسانیت سے محبت کا سبق بھی سکھایا۔مگر اج کوئی بھی سٹوڈنٹ افیسر بن جاتا ہے تو ان کی کامیابیوں کا راز صرف صرف استاد ہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی چیف میڈیا ایڈوائزر شیخ امتیازاحمدرحمانی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں ایک تقریب میں کرتے ہوئے ٹیچر ز کو سلام و خراج تحسین پیش کیا ہے ۔