سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی نئی تنظیم سازی کھیل کے فروغ کی جانب اہم قدم

چونڈہ ( زبیر احمد صدیقی ) سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس سٹی پبلک ہائی سکول چونڈہ میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تمام کلب ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر اگلے چار سالہ دورانیہ کے لیے باڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
صدر: مہر ذیشان مشتاق ایڈووکیٹ
جنرل سیکرٹری: شکیل احمد مغل (جو طویل عرصہ سے کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں)
فنانس سیکرٹری: ظہیر حیدر اعوان ایڈووکیٹ
شکیل احمد مغل کی نگرانی میں چونڈہ کے کئی باصلاحیت بچوں نے انٹر سکولز انٹر کالجز انٹر بورڈ ڈویژن گوجرانوالہ بلکہ پنجاب ون کیا اور دارالخلافہ اسلام آباد میں یحییٰ بٹ کی صاحبزادی عدن شہزادی نے گولڈ میڈل حاصل کیا،عبدالرشید کی صاحبزادی سحر نے سلور میڈل لیا اور کافی بچیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔جس پر ضلع سیالکوٹ کے عوام آج بھی ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اجلاس میں ضلع بھر سے کھیلوں سے وابستہ شخصیات، ٹیچرز، کھلاڑیوں اور شائقینِ کھیل نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور منتخب ہونے والی نئی باڈی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
یہ تنظیم کھیل کے فروغ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، اور سیالکوٹ کو کھیلوں کے میدان میں مزید نمایاں کرنے کا عزم رکھتی ہے۔