رحیم یارخان تھانہ سٹی صاد ق آباد پولیس نے لڑکی کے جال میں پھنس کر ہنی ٹریپ ہونے والے جھنگ کے شہری کو اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچا لیا
رحیم یارخان( سٹارنیوز)تھانہ سٹی صاد ق آباد پولیس نے لڑکی کے جال میں پھنس کر ہنی ٹریپ ہونے والے جھنگ کے شہری کو اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچا لیا۔ تفصیل کے مطابق ضلع جھنگ کا رہائشی شہری شیخ عبدالحفیظ جو ثمینہ نامی عورت نے واٹس آیپ پر کال کرکے اپنے جال میں پھنساتے ہوئے کہا کہ اس کا خاوند فوت ہو چکا اور وہ بہن کے پاس رہ رہی ہے اور شادی کی خواہش مند ہے، جس پر شیخ عبدالحفیظ ریل گاڑی پر سوار ہوکر اسے بیہانے صادق آباد پہچ گیا، پولیس نے ایڈوانس انفارمیشن رپورٹ پر اسے اپنی محفوظ تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات کیں تو فراڈ نکلا شہری کو بتایا گیا کہ وہ لڑکی کے جال میں پھنس کر ہنی ٹریپ ہوا اورآگے اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے جا رہا تھا جس پر شہری نے پولیس کا شکریہ ادا کیا جسے ورثاء کو بلوا کر حسب ضابطہ کارروائی کے بعد ان کے حوالے کر دیا۔












