للہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام 41 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب حسین مارکی احمدپورسیال میں منعقد کی گئی

گڑھ_مہاراجہ (محمدعمرفاروق) للہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام 41 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب حسین مارکی احمدپورسیال میں منعقد کی گئی جس میں للہ فاونڈیشن کی مرکزی کابینہ چیرمین للہ فاونڈیشن ریاض بہار بانی لطیف انقلابی اور اعجازالرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال باجوہ نے تقریب سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ للہ فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ضلع جھنگ کی پسماندہ تحصیل احمدپورسیال کا دوسری بار انتخاب کیا اور ہم پر اعتماد کرتے ہوئے 41 جوڑوں کی شادی کروائی، شادی کا ٹوٹل خرچہ للہ فاونڈیشن نے کیا دلہا دلہن کے کپڑوں جوتوں، مکمل جہیز، دلہوں کو سلامی اور باراتیوں کیلئے پروقار کھانا تک فراہم کیا، سیلاب جیسی آفت میں بھی للہ فاونڈیشن نے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا اور انکی بحالی تک دن رات کام کیا اور آئندہ سال انشاللہ 62 جوڑوں کی شادی کا اہتمام کریں گے،
اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال باجوہ، چوہدری رضوان قدیر چیمہ، شیخ امتیازاحمدرحمانی، محمد خان اعوان، نعیم اظہر، قاسم خان سیال، مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائے انصرصدیقی، محمدعمرفاروق، ڈاکٹر اقبال ندیم، ڈاکٹر مختار کنول، شیخ محمد حسین، صدر پریس کلب گڑھ مہاراجہ رانا محمد سلیم، ذیشان المانی، مزدور لیڈر غلام مصطفی لوہار، عمران جڑھ، خضر کلو، افتخار خان بلوچ، مہر آصف بھاگت، چوہدری عارف کشمیری، امجد ڈھول، نمائندہ جیو نیوز رائے ایاز اکبر، عرفان چدھڑ، رانامحمد نعیم، عمران مہدی، ڈاکٹر لیلی، ڈاکٹر سناوش، چوہدری مزمل، رانا فیصل عدیل، گوہر لنگاہ، سیف اللہ صدیقی، رانا خالد، چوہدری صابر، غلام شبیر میو، امتیاز سیال، ، عمار یاسر، قمر زمان، عامر علی، طاہر ساون، سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/ روزنامہ اوصاف/ ملتان ویلی/ جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ












