سابق آئی جی عامر ذوالفقار خاں کے والد انتقال کر گئے

*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)سابق انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار خاں کے والد محترم بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم ایک نیک، شفیق اور شریف النفس شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی اصول، اخلاص اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ گزاری۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ 1 نومبر 2025 کو بعد نمازِ عصر 3:45 بجے مرکزی مسجد، فیز 1، اللہ ہو چوک، ڈی ایچ اے، لاہور میں ادا کی جائے گی۔سماجی، انتظامی اور پولیس حلقوں نے عامر ذوالفقار خاں اور اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔*