شیرجھنگ گوہر نایاب شخصیت حاجی منیر احمد شاہد عرف کالا پہلوان کو ہم سے بجھڑے 4سال گزر گئے

جھنگ (سٹارنیوز) سنی علماء کونسل جھنگ کے رہنما میرے محسن میرے استاد شیرجھنگ ایک نایاب شخصیت حاجی منیر احمد شاہد عرف کالا پہلوان کو ہم سے بجھڑے 4سال گزر گئے آپ کی کمی ہم آج بھی اور ہمیشہ محسوس کریں گے آپ کا ہم سب کے سروں پر ہونا اللہ کی بہت بڑی نعمت تھا آپ کا بجھڑ جانا بہت بڑی آزمائش اور تکلیف ہے آج میں جو کچھ ہوں اس سب میں آپ کی تربیت اور شفقت کا بھی بہت بڑا کردار ہے آپ کی یاد میں آج بھی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں دل تڑپ اٹھتا ہے سیاسی میدان ہو مذہبی معاملات ہوں کسی کا دکھ تکلیف ہو حاجی صاحب ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے اپنے حلقہ احباب کو کبھی کسی دکھ کی کھڑی میں اکیلا نا چھوڑتے تھے ایک اصول پسند اور بہادر شخصیت کے مالک تھے آپ کے خلا کو پر کرنے میں شاید صدیوں لگ جائیں گی جھنگ اور خاص طور پر جھنگ سٹی آپ کی کمی کو بہت زیادہ محسوس کرتا ہے میرے سمیت ہزاروں اہلیان جھنگ کی دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام
عطا فرمائے آمین ثم آمین

_دعا گو عمران گل