ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس منعقد ہوا
جسکی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت و پاپولیشن ویلفیئر کے افسران نے شرکت کی ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر چوہدری محمد نعیم نے محکمے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آبادی کے توازن، ماں بچہ صحت اور سماجی بہبود کے پروگراموں پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں خود موجودرہیں۔













