پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹالوجسٹس کی جانب سے PADCON 2025 کا شاندار اور کامیاب انعقاد مووٙن پِک ہوٹل کراچی میں کیا گیا۔

چونڈہ ( زبیر احمد صدیقی) اس کانفرنس میں ڈرماٹالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر شہباز امان ، ڈاکٹر سائرہ ، ڈاکٹر بابر نزیر ،ڈاکٹر انیق احمد ،ڈاکٹر حجاب صدیق ،ڈاکٹر امامہ نے خصوصی شرکت کے علاوہ
ملک بھر سے نامور ڈرماٹالوجسٹس، سکن اسپیشلسٹس اور میڈیکل ماہرین کی بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں جلدی امراض کے جدید علاج، تحقیق، نئی ٹیکنالوجی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی سیشنز اور لیکچرز منعقد کیے گئے۔جسمیں پروفیشنل ڈرماٹالوجسٹ اور نان ڈاکٹرز ایستیٹیشنز کے امتیاز پر تلقین اور
PADCON 2025 طبی شعبے میں علم و تجربے کے تبادلے کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی، جسے شرکاء نے نہایت مفید اور بروقت قرار دیا۔ اختتام پر منتظمین نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔