پسرور ایم این اے علی زاہد خان کی ہفتہ وار ڈیرہ آمد، عوامی مسائل کے حل اور تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا عزم
چونڈہ ( زبہر احمد صدیقی ) ایم این اے علی زاہد خان حسبِ معمول ہفتہ وار دورے پر اپنے ڈیرہ پسرور پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے قریبی اور دیرینہ ساتھیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سائلین کے مسائل سنے گئے اور ان کے فوری و ترجیحی حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ایم این اے علی زاہد خان نے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبہ جات، حلقہ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر نمائندہ اردو پوائنٹ سابق چئیرمین پسریس کلب چونڈہ زبیر احمد صدیقی سے خصوصی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل پسرور کو تاریخ ساز فنڈز دیے جا رہے ہیں اور آنے والے سالوں میں پسرور کی پسماندگی کا تاثر ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ تحصیل پسرور دیگر تمام تحصیلوں کے لیے ایک روشن مثال بنے گی۔
ایم این اے علی زاہد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت حلقہ پی پی 48 / 49 میں ایم پی اے خرم خان ورک اور رانا فیاض جس پیمانے پر ترقیاتی فنڈز لگا رہے ہیں، اس کی مثال ماضی میں شاذ و نادر ہی کسی تحصیل میں دیکھی گئی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان شاءاللہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقہ کی خوشحالی کے لیے مزید بڑے ترقیاتی منصوبے لانچ کریں گی۔
اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان کے دورِ اقتدار میں پسرور یا کسی اور تحصیل میں اس نوعیت کے ترقیاتی فنڈز لگتے دیکھے گئے؟ کیا صرف نعرے بازی کے علاوہ نوجوانوں کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوئی مؤثر پروگرام متعارف کروایا گیا؟
ایم این اے علی زاہد خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ قیادت عملی اقدامات، ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور یہی پالیسی تحصیل پسرور کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
Chawinda mahaz (zas) 0300-592-5050
#PMLN #chawindamahaz
#highlights2025
#Chawinda
#CM #PMShehbazSharif
#MaryamNawaz












