صرافہ ایسوسی ایشن جھنگ کے انتخابات میں گزشتہ شب ملک برادری اور گوندل مارکیٹ کی جانب سے اجتماعی طور پر امیدوار برائے صدر سید محمد عاشقین ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا

جھنگ (سٹارنیوز) صرافہ ایسوسی ایشن جھنگ کے انتخابات میں گزشتہ شب ملک برادری اور گوندل مارکیٹ کی جانب سے اجتماعی طور پر امیدوار برائے صدر سید محمد عاشقین ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ملک راجہ محسن اور ملک حسن کی رہائش گاہ بستی شہنی والی پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک محمد اشرف ، ملک عالم شیر زرگر ، ملک محمد اسلم زرگر ، ملک گل شیر زرگر ، ملک عزیز زرگر ، ملک عامر حیات زرگر ، ملک واصف زرگر ، ملک صفدر زرگر اور ملک سہیل عالم زرگر سمیت دیگر موجود تھے جبکہ مہمانوں میں محمد شعیب شاہ ، راشد عباسی اور حمزہ مراد سمیت دیگر نے حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ملک برادری اور گوندل مارکیٹ کی جانب سے اپنی مکمل سپورٹ اور ووٹ کا اعلان کیا گیا جبکہ سید محمد عاشقین ایڈوکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ میں ملک برادری اور گوندل برادری کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔ یہ حمایت اس بات کی دلیل ہے کہ صرافہ برادری اب مضبوط، باکردار اور خدمت گزار قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں بطور صدر صرافہ ایسوسی ایشن منتخب ہو کر صرافہ برادری کی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔