آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی بیت قاسمی آمد۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات

فیصل آباد (سٹارنیوز)پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی بیت قاسمی آمد۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات۔ان کے ہمراہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلا ل عمر بھی تھے۔آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ معاشرتی امن میں علماء کرام کا مثبت کردار رہا ہے۔ علماء کرام شہر میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی مزید موثر کردار ادا کریں۔ ربیع الاول، محرم الحرام،اور دسمبر میں ماضی کی طرح مزید مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیا جائے۔
سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ شہر میں امن کے انعقاد کیلئے تمام مکاتب فکر کی قیادت سے ہم باہمی رابطے میں ہیں۔ تمام مذہبی تقریبات اور اداروں کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئے حکومت پنجاب کے ضابطہء اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے علماء اپنا موثر کردار ادا کریں۔
چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے شہر میں مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے اور امن و امان کی صورت حال پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آر پی او اور سی پی او اور دیگر پولیس کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اس وزٹ اور دورے سے مذہبی رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور تعلیمی اداروں کے کردار کو سمجھنا۔ علماء نے پیغام پاکستان کا متفقہ قومی بیانیہ جاری کیا ہے۔ دینی مدارس اور دینی قوتیں اپنے ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ملاقات میں ایس پی لائل پور ٹاؤن ظفر عابد،اے ایس پی گلبرگ، ایس ایچ او غلام محمد آباد، سیکورٹی انچارج سید عون شاہ، سیکورٹی انچارج آر پی او آفس خرم اقبال،صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی،علامہ حفیظ الرحمن، مولانا یوسف فاروقی، مولانا رب نواز،مولانا اعظم فاروق،مولانا عابد فاروقی، مولانا نعیم طلحہ،مولاناالطاف اللہ فاروقی،قاری کرم داد حذیفی، قاری ثاقب عزیز،قاری اختر عثمانی، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی بھی موجود تھے۔