حکومت پنجاب کی سکیم “اپنی چھت اپنا گھر”کامیابی سے جاری ہے. کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سکیم سے مستفید ہوں۔NRSPکے ریجنل انچارج کمال الدین اور تحصیل انچارج محمد اقبال کی دوران وزٹ صحافیوں سے گفتگو۔
میانوالی(اللہ نوازخان) حکومت پنجاب کی سکیم “اپنی چھت اپنا گھر”کامیابی سے جاری ہے. کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سکیم سے مستفید ہوں۔NRSPکے ریجنل انچارج کمال الدین اور تحصیل انچارج محمد اقبال کی دوران وزٹ صحافیوں سے گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق اپنی چھت کا مالک ہونا ہر شہری کا خواب ہے۔اس خواب کو پورا کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے ایک بہترین سکیم”اپنی چھت اپنا گھر”کے نام سے شروع کی ہے۔اس سکیم کے تحت حکومت پنجاب 15 لاکھ روپے بلا سود قرضہ دے رہی ہے،تاکہ ہر شہری اپنا گھر بنا سکے۔یہ باتیںNRSPکے ریجنل انچارج کمال الدین اور تحصیل عیسےخیل کے انچارج محمد اقبال نے دوران وزٹ صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئےکیں۔کمال الدین صاحب نے کہا کہ مہنگائی کےاس دور میں ایک عام آدمی بڑی مشکل سے اپنا پیٹ پال رہا ہے اور اپنا گھر بنانا انتہائی مشکل ہے،لیکن اس سکیم سے بے شمار شہری مستفید ہو رہے ہیں۔میری ٹیم مسلسل ورک کر رہی ہے تاکہ کوئی حقدار محروم نہ رہے۔محمد اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سوسے زائد خاندانوں کو رقم ادا کر دی گئی ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ اتنی بڑی تعداد اپنے گھر کی مالک بن گئی ہے۔محمد اقبال نے مزید کہا کہ ہم میرٹ پر کام کرتے ہیں۔سفارش یارشوت کا تصور تک نہیں،اگر کوئی شخص کسی سے قرض منظوری کے سلسلے میں رقم کا مطالبہ کرے تو فوری طور پر ہمیں مطلع کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ درخواست دینے کاآسان سا پراسس ہے۔اگر پنجاب کا شہری 10 مرلے دیہاتی یا پانچ مرلے شہری زمین کا مالک ہے تو وہ درخواست دینے کا اہل ہے۔درخواست منظوری کے بعد براہ راست این آریس پی کے دفتر سے رابطہ کیاجائے۔آسان سا پراسس مکمل کر کے تقریبا ایک ہفتے کے اندر اس کو رقم ادا کر دی جاتی ہے۔تین مہینے اس سےقسط وصول نہیں کی جائے گی،تین مہینے کے بعد اس شہری سے قسط وصولی شروع ہو جائے گی۔محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ایک عام شہری آسانی سے نو سال میں اپنی اقساط ادا کر سکتا ہے۔قسط کی رقم14286 روپے ہے،جو کہ آسانی سے ادا کی جا سکتی ہے۔اس سکیم کو کامیاب کرنے کے لیے این ار ایس پی دن رات کام کر رہی ہے۔واضح رہے کہ شاید یہ حکومت کی واحد سکیم ہے،جس سے عام افراد کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔













