میانوالی(اللہ نوازخان) تحصیل عیسی خیل کے نواحی علاقہ ونجاری میں ہزاروں افراد کو پانی مہیا کرنے والی واحد واٹر سپلائی سکیم کےبجلی کنکشن،بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع۔پانی کےلیے ترستی عوام کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے کنکشن بحال کرنے کی اپیل۔
میانوالی(سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل تحصیل عیسےخیل کے نواحی علاقہ ونجاری کے ہزاروں افراد کو پانی مہیا کرنے والی واحد واٹرسپلائی سکیم کے کنکشن بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹ دیے گئے۔ونجاری کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے لیکن ارباب اختیار کو پرواہ ہی نہیں۔ہزاروں افراد پانی کے لیے دہائیاں دے رہے ہیں،مگر اس کا نوٹس کوئی نہیں لے رہا۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر پانی کی سپلائی بحال کر دی جائے تاکہ عوام کو صاف پانی مہیا ہو سکے۔پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔لوگ آلودہ اور مہنگا پانی خرید کر پی رہے ہیں۔آلودہ پانی پینے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خطرہ ہے اور مہنگا پانی خریدنا عوام کی قوت خرید سے بھی باہر ہے۔امید ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ فوری طور پر نوٹس لے کر پانی کی سپلائی کو بحال کر دیں گی۔واضح رہے کہ ہر تین چار ماہ کے بعد کنکشن کاٹ دیے جاتے ہیں،یہ سوچے بغیر کہ عوام کو کتنی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔عوامی و سماجی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مریم نواز صاحبہ خصوصی طور پر توجہ دے کر اس مسئلے کا فوری اور پائیدار حل نکالیں گی۔












