چونڈہ میں کمپیوٹر تعلیم کے بانی رانا علاءوالدین ایک روشن مثال ہے۔

چونڈہ (سٹارنیوز)ہمارے بہت پیارے دوست بھائی رانا علاءوالدین کا چونڈہ اور اس علاقہ کے لیے عظیم کارنامہ اگر دیکھا جائے تو جدید کمپیوٹر تعلیم کی بنیاد رکھنے کا سہرا رانا علاءوالدین کے سر پر ہے۔ جوکہ آجکل دنیا کے وسط سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہیں ۔ایک شادی میں خصوصی طور پر شرکت کے لیے پاکستان تشریف لائیں ۔ انہوں نے تاریخی پس منظر کے حوالے سے دوران گفتگو سابق چئیرمین پریس کلب چونڈہ زبیر احمد صدیقی کو بتایا کہ الحمدللہ زبیر بھائی الحمدللہ یہ اعزاز بندہ نا چیز کو حاصل ہے، کہ
سن 1999ء میں چونڈہ اور اس علاقے کا پہلا کمپیوٹر کالج قائم کیا۔ اس تعلیمی اقدام نے اس وقت کی نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا اور درجنوں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر عملی زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔
رانا علاءوالدین کی خدمات صرف تعلیم تک محدود نہ رہیں بلکہ انہوں نے ہمیشہ خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنایا۔ آج ماشاءاللہ وہ سعودی عرب میں مقیم ہونے کے باوجود اپنے علاقے اور مستحق افراد کے لیے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، جو ان کی سماجی وابستگی اور دردِ دل کا واضح ثبوت ہے۔اہل علاقہ نے رانا علاءوالدین کی تعلیمی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد ہی معاشرے کی اصل طاقت اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہوتے ہیں۔

رپورٹ زبیر احمد صدیقی