پاکستان راہِ حق پارٹی کا 13واں یومِ تاسیس، حق و انصاف کی جدوجہد جاری ہے: شیخ حاجی محمد اقبال

پنجاب:(علی رحمانانصاری) پاکستان راہِ حق پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر پاکستان راہِ حق پارٹی پنجاب کے صدر شیخ حاجی محمد اقبال نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کا تیرہواں یومِ تاسیس منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان راہِ حق پارٹی نے اپنے قیام سے لے کر آج تک حق، انصاف اور عوامی خدمت کے مشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان راہِ حق پارٹی چیئرمین حضرت مولانا حکیم ابراہیم قاسمی کی مدبرانہ قیادت، رہنمائی اور سرپرستی میں منظم انداز سے کام کر رہی ہے اور کرپشن، ناانصافی اور استحصالی نظام کے خلاف بے خوف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ہر کارکن حق کے قافلے کا سپاہی ہے اور ان شاء اللہ عوامی طاقت سے پاکستان راہِ حق پارٹی ایک مضبوط اور فیصلہ کن سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

رپورٹ علی رحمان انصاری