گڑھ مہاراجہ۔منشیات کے خلاف خدمات پرانسپکٹر آصف خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی)۔منشیات کے خلاف خدمات پرانسپکٹر آصف خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز جھنگ میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے خصوصی طور شرکت کی۔ جھنگ کے کے دبنگ انسپکٹر آصف خان کو منشیات کے خلاف خدمات پر انہیں سماجی بہبود کونسل کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا، یہ شیلڈ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے انسپکٹر آصف خان کو دی، سماجی، صحافتی شخصیات، ایس ایچ او گڑھ مہاراجہ نیر عباس چٹھہ، شیخ امتیازرحمانی، مہر اخلاق احمد نول انسپکٹر، محمد ندیم انسپکٹر، شیخ محمد حسین،صدرسماجی بہبودکونسل مرزاظفراقبال عاصم، ودیگرز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
رپورٹ امتیاز شیخ













