سرگودھا پولیس کی بڑی کامیابی، رضا گارڈن سلانوالی روڈ کےمعروف تاجر نوید اشفاق کا دوران واردات قتل کیس کا معمہ حل۔ 2 کس ملوث ملزمان گرفتار ۔چھینی گئی رقم ،دکان کی چابیاں اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ وموٹرسائیکل برآمد
سرگودھا (سٹارنیوز)24 جنوری 2026 کی شام 6 بجے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود رضا گارڈن سلانوالی روڈ پر معروف تاجر نوید اشفاق کو دوران واردات مزاحمت پر2 کس ملزمان نے فائر کر کے قتل کر دیا تھا اور 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر ڈی پی او سرگودہا محمد صہیب اشرف نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا ملاحظہ کیا اور ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھاعمران عباس چدھڑ کی سربراہی میں ایس ڈی پی او سٹی وقار خان ، ایس ڈی پی او صدر غازی قیصر عباس ، ایس ایچ او فیکٹری ایریاحسنات احمد،ایس یچ او سٹی ، ایس ایچ او بھلوال صدر اور انچارج ٹیکنیکل پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔ سرگودھا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے لاکھوں موبائل فون نمبرز کی سی ڈی آر (CDRs) کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا ۔روایتی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے مقتول کے تمام سابقہ و موجودہ ملازمین کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ۔ مشکوک افراد کی سرگرمیوں کی جیو فینسنگ سے نگرانی کی گئی۔ سیف سٹی کے کیمروں سے استفادہ کیا گیا اور اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات سے پرائیویٹ سی سی ٹی وی فوٹیجز کا تجزیہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ وسیع پیمانے پر ہیومن انٹیلی جنس کو استعمال کیا گیا۔گزشتہ پانچ سال میں جیل سے رہا ہونے والےساڑھےچار ہزار ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کر کے تجزیہ کیا گیا۔اردگرد کے علاقوں میں رہائش پذیر کرایہ داران کا ریکارڈ حاصل کر کے کام کیا ۔بس اڈوں کاریکارڈ بھی چیک کیا گیا،مزیدجیل کے ریکارڈ سے استفادہ حاصل کیا گیا۔سول پارچات میں پولیس ملازمین اور سیکیورٹی افسران کو ٹاسک دیا گیا۔خصوصی ٹیمیں ایس پی انوسٹی گیشن عمران چدھٹر کی سربراہی میں دن رات جائے وقوعہ کے نزدیک موجود رہیں۔پولیس ٹیموں نے شب و روز کی محنت اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 5 دن میں 2 کس ملزمان نقاش سکنہ پل چک 78 شمالی اورشہزادسکنہ جوہر آباد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کے لئے ایک چیلنج تھی جس کو سرگودہا پولیس نے بطریق احسن نبھاتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم معہ تھیلا،تاجر کی دکان کی چابیاں، وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں ۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نقاش مقتول تاجر نوید اشفاق کے پاس ملازم تھا اور اس کو کاروباری لین دین اوردکان کے اوقات کے بارے میں مکمل معلومات تھیں۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہےجلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلواتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سرگودھا پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
*ترجمان سرگودھا پولیس*













